• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیبی ابراہم ایم پی ا ٓل پارٹیز کشمیرپارلیمنٹری گروپ کی چیئرپرسن منتخب، لارڈ احمد صدر ہونگے

لندن (نیوز ڈیسک )برطانیہ کے شہر اولڈھم سے منتخب ممبر پارلیمنٹ ایم پی ڈیبی ابراہم برطانوی پارلیمنٹ میں قائم آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کی نئی چیئرپرسن منتخب ، تحریک حق خود ارادیت کا مسئلہ کشمیر کے لیے اقدامات کی توقعات کے ساتھ نئی چیئرپرسن کے انتخاب کا خیر مقدم ،دیگر عہدیداروں میں لارڈ نذیر احمد صدر ، لارڈ قربان حسین سیکرٹری ، شیڈو وزیرایم پی بیرسٹر عمران حسین سینئر وائس چیئرمین ،ایم پی جیک بریئرٹن سینئر وائس چیئرمین ،شیڈو وزیر ایم پی افضل خان وائس چیئرمین منتخب ، نئے عہدیداروں کا انتخاب برطانوی پارلیمنٹ میں قائم آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیر گروپ کے ممبران نے کیا ،نئے عہدیداران کا اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار ،اس موقع پر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل نے برطانوی پارلیمنٹ میں قائم کشمیر گروپ کے نئے چیئرمین و عہدیداروں کے انتخاب کے تسلسل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی چیئر پرسن کا انتخاب خوش آئند اور کشمیر کے لیے دنیا میں کام کرنے والوں کے لیے حوصلہ افزاء ہے ۔ موجودہ نو منتخب عہدیداران کی مسئلہ کشمیر کے ساتھ کمٹنٹ مثالی اور قابل تحسین ہے ۔ اس موقع پر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ، سیکرٹری جنرل محمد اعظم ، برطانیہ کی چئیرپرسن کونسلر یاسمین ڈار ، گریٹر مانچسٹر کی چیئرپرسن روبنیہ خان ، لندن کی چئیرپرسن شاہدہ جرال خان ، انسانی حقوق کی سفیر پامیلا اشرف ملک ، نورین احمد ، نائلہ شریف ، نغمانہ کنول شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں نومنتخب چیئرپرسن اور نومنتخب صدر ، سیکرٹری ، وائس چیئرمینز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب ٹیم گورپ کو مزید وسعت دیتے ہوئے مزید ممبران پارلیمنٹ کو اس گروپ کا حصہ بنائیں گے ۔علاوہ ازیں تحریک حق خود ارادیت کی خواتین کا ایک اہم اجلاس کونسلر یاسمین ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ نارتھ ویسٹ کی خواتین چیئرپرسن ڈیبی ابراہم کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور اگلے تین ماہ میں نارتھ ویسٹ کے دیگر ممبران پارلیمنٹ کو گروپ کا حصہ بنانے کے لیے کام کریں گی ۔ اس موقع پر کونسلر یاسمین ڈار نے کہا کہ جس طرح ہماری تنظیم کے سربراہ عالمی سطح پر کشمیری عوام کے حقوق کے لیے ہمہ وقت جدو جہد کر رہے ہیں اسی طرح ہماری پوری ٹیم اگلے تمام پروگراموں اور تقریبات کو منظم انداز میں ترتیب دے گی جس کے لیے ہمیں کشمیر گروپ کے عہدیداروں اور یورپی ممبران پارلیمنٹ کی بھرپور معاونت حاصل ہے ۔ برطانوی پارلیمنٹ کی طرح یورپی پارلیمنٹ کا فرینڈز آف کشمیر گروپ بھی تحریک حق خود ارادیت کے ساتھ مل کر تقریبات منعقد کروائے گا جس کے لیے ہم ایم ای پی واجد خان ، ایم ای پی اینتھیا میکنٹائر ، ایم ای پی رچرڈ کوربٹ اور دیگر کے مشکور ہیں ۔

تازہ ترین