• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راچڈیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپے، 15 افراد گرفتار

سراچڈل (ہارون مرزا) قانون نافذ کرنے والےمختلف اداروں نے راچڈل آرگنائزڈ کرائم ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 15 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گزشتہ روز راچڈل آرگنائزڈ کرائم ٹیم، محکمہ شہری دفاع اور سن رائز ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں علی الصبح چھاپے مارکر15نوجوانوں جن کی عمریں بالترتیب پچیس سے انتیس سال تک ہیں، کو گرفتار کرلیا۔ معلوم ہوا ہے کہ انہیں سیکشن 45 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ایک 35سالہ شخص کو منشیات کے الزام میں علیحدہ گرفتار کر لیا گیا ہے، راچڈل کے چیف سپرنٹنڈنٹ نیل ایوانس نے اس موقع پربتایا کہ چھاپے راچڈل سے جرائم اور منشیات کے خاتمے کے سلسلہ کی ایک کڑی ہیں ۔ ہم راچڈل کی گلیوں اور سڑکوں پر منشیات پینے اور بیچنے کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ چھاپے کے دوران بعض افراد سے بھاری مقدار میں کرنسی، سونا اور منشیات برآمد ہوئی، اداروں نے سٹرک پر ناکے لگا کر درجنوں افراد کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھی گرفتار کیا اور ان کے کیس عدالتوں کو بھجوا دیئے۔
تازہ ترین