• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا جائیگا، کلیم الرحمٰن

مانچسٹر (جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا51واں یوم تاسیس پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیراہتمام مرکزی تقریب مانچسٹر میں جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی، جس میں برطانیہ کے ہر شہر و ٹائون سے پارٹی کے تمام عہدیداران اور کارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔ خصوصی طور پر یورپ کے مرکزی عہدیداران کو بھی دعوت دی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کا ہر جیالا بھٹو ازم کا پیغام اور فلسفہ دنیا کے کونے، کونے میں پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔ شہیدوں کی یہ جماعت ہی ملک کے اندر کمزور طبقوں کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے۔ بھٹو ازم پاکستان کے مستقبل اور کشمیریوں کی آزادی کی ضمانت ہے، پاکستان میں جمہوریت پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان کی قربانیاں سے آئی، جمہوریت کا دعویٰ کرنے والی دیگر سیاسی جماعتیں صرف اور صرف اقتدار کے لئے لڑ رہی ہیں۔ خواجہ کلیم الرحمن نے مزید کہا، پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس انتہائی عقیدت و احترام و نظریاتی جوش و خروش اور تجدید عہد کے ساتھ منایا جائے گا کہ جب تک شہید بھٹو ازم اور شہید رانی محترمہ بے نظیر مشن کے مطابق ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا حصول ممکن نہیں ہوتا، پیپلز پارٹی کی جدوجہد مسلسل جاری رہے گی۔
تازہ ترین