• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی کشمیریوں کے جذبات سے نہ کھیلیں، رہنما مسلم کانفرنس

لندن(پ ر)شاہد آفریدی کرکٹ کھیلیں مسئلہ کشمیر پر بیان بازی ان کے بس میں نہیں۔ شاہد آفریدی 6نومبر 1947 کے اس شہید کی قربانی کا مقابلہ نہیں کرسکتا جس نے اپنی تین جوان سال بیٹیوں کو صرف اس لئے ذبح کر دیا کہ ہندو ان کی عزتین نہ لوٹ لیں اور خود پاکستان زندآباد کہتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا ۔ شاہد آفریدی ہمارے جذبات سے نہ کھیلے ۔کشمیری کا خون اتنا سستا نہیں کہ ایک کرکٹر کرکٹ کھیلنے کے چکر میں لاکھوں جانوں کی شہادتوں کو بھول جائے ۔ ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان، سرپرست اعلیٰ کنونیرز چوہدری بشیر رٹوی، مسلم کانفرنس برطانیہ کےکنونیر راجہ اسحاق صابر، آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی کوآرڈینیٹر سردار امجد عباسی، مرکزی رہنما عبدالخالق قادری ،سابق سیکرٹری جنرل شبیر ملک ،مرکزی رہنما جمیل تبسم ،مرکزی رہنما راجہ ذوالقرنین خان ،مرکزی رہنما ممتاز بٹ، راجہ یعقوب خان ،ملک ساجد علی ،سردار شکیل احمد ایڈوکیٹ ،راجہ اسحاق خان، راجہ ظفراللہ خان، چوہدری زیارت حسین، چوہدری فاضل، کونسلر ریاض بٹ، جاوید عباسی، سردار شاہد چغتائ، چوہدری اشفاق علی، علی اصغر، لالا ریاض بڑالوئ، راجہ اعجاز کالا ،سردار سہراب، سردار ارشد،راجہ علی نواز، زولکفل نوابی، چوہدری یونس ،چوہدری فاروق، راجہ کبیر، اظہر گیلانی، راجہ اویس رشید، چوہدری جاوید ایڈوکیٹ، اکمل نوابی، پروفیسر امتیاز اور دیگر نے کیا۔رہنمائوں نے کہا کہ آج بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری اپنی میت کو پاکستانی جھنڈےمیں دفن کرنا اعزاز سمجھتے ہیں ۔ کشمیریوں کے خون پر نمک پا شی کرنے کی ضرورت نہیں ۔ کشمیری پاکستان کے لئے قربان ہونا اپنا اعزاز سمجھتے ہیں ۔ شاہد آفریدی نے یہ بیان دے کر بھارت نوازی کی ہے ۔
تازہ ترین