• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں دبئی پراپرٹی شو کا آغاز، تعمیراتی کمپنیوں کے پویلین

لندن (سعید نیازی)لندن میں دبئی پراپرٹی شو کا گزشتہ روز آغاز ہوگیا۔ لندن اولمپیا میں تین روز تک جاری رہنے والے پراپرٹی شو میں دبئی کی بڑی تعمیراتی کمپنیوں نے پویلین لگائے ہیں جہاں صارفین کو پراپرٹی کی خریداری سے متعلق ضروری معلومات فراہم کی گئی۔ پراپرٹی شو کا افتتاح دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلطان مجرن نے کیا۔ اس موقع پر منعقد پریس کانفرنس میں لندن میں یو اے ای کے سفارتخانے کی ڈپٹی ہیڈ مشن رادھا التیبہ سمیت تعمیراتی کمپنیوں فالکن سٹی آف ونڈرز، نخیل اور سوبھا رئیلٹی کے نمائندوں نے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ فالکن ونڈرز سٹی کے چیئرمین اور جنرل مینجر سالم موسیٰ، سوبھا رئیلٹی کے ترتھا نیکر گنولی اور نخیل کے چیف کمرشل آفیسر عقیل کاظم نے کہا کہ دبئی کام کرنے اور رہنے کے حوالے سے شاندار ملک ہے جہاں سیکڑوں ممالک کے لوگ آباد ہیں اور انہیں رہائش کیلئے شاندار گھروں کی فراہمی کیلئے یہ منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں سپرلگژری اپارٹمنٹ، گھر، ولاز سمیت ساحل سمندر پر واقع پراپرٹیز فروخت کیلئے پیش کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دبئی سرمایہ کاری کے حوالے سے محفوظ ملک ہے جہاں سرمایہ کاری کی صورت میں شرح منافع بھی اچھا ہے اور یہ پراپرٹی شو دبئی میں خریداری کیلئے ایک بہترین موقع ہے۔
تازہ ترین