• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی اکرمﷺ کی بدولت عرب کا اجڈ معاشرہ آپس میں بھائی بن گیا، عمر توحیدی

اولڈہم(پ ر)پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ عرب کے تپتے صحرائوںسے اٹھنے والی خوشبو نے کرۂ ارض کے چپہ چپہ کواپنی علم و عرفان کی روشنی سے معطر و منور کیا‘ معمولی معمولی باتوں پربرسہا برس جنگ و قتال کا بازار گرم کرنے والا عرب کا اجڈمعاشرہ حضور نبی کریم ﷺ کی نورانی تعلیمات کی بدولت آپس میں بھائی بھائی بن گیا۔وہ اپنی رہائش گاہ اولڈہم میں میلادالنبیﷺکے حوالے سے ایک فکری نشست میں خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کا دن صرف جشن منانے کا دن نہیں بلکہ یہ تجدید عہدکا دن ہے کہ ہم آئندہ کی زندگی اسوۂ حسنہ کے مطابق بسر کریں اور کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جسکی شریعت میں اجازت نہ ہو۔ آج بھی اگر ہم دامن مصطفیٰﷺسے وابستہ ہوجائیںتو کھویا ہوا مقام حاصل ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین