• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ڈاکٹروں کو محکمہ ہیلتھ میں ضم کرنے کے خلاف حکم امتناعی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مسعود عابد نقوی نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ڈاکٹروں کے کیڈر کوڈائنگ قرار دے کر محکمہ ہیلتھ میں ضم کرنے کے خلاف رٹ پر حکم امتناعی جاری کردیا اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک ماہ میں ڈاکٹروں کامعاملہ کا حل کرکے رپورٹ کریں۔ڈاکٹر شہزاد طاہر،ڈاکٹر انصراسحق، ڈاکٹر سید وجاہت حسین،ڈاکٹر تحسین الحق سمیت چودہ درخواست گزاروں نے رٹ دائر کی تھی۔
تازہ ترین