• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی ضلع پشاور کی تنظم نو کردی گئی

پشاور(سٹی رپورٹر) ضلع پشاور کی تنظیم نو کر دی گئی اس حوالےسے ضلعی شوری ٰ کا اجلاس عتیق الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کفایت احمد کوجنرل سیکرٹری ،حافظ حشمت خان ، مولانا مسیح گل ، حاجی اسلم نائب امراء ، حاجی سمیع اللہ ترابی ، حافظ حمید اللہ ، افتخار خان ڈپٹی جنرل سیکرٹریز ،حاجی ہدایت اللہ این اے 27 ، حمداللہ جان بڈھنی این اے 28 ، سیارمحمد این اے 29 ، جمال الدین خان این اے 30 اور مولانا حنیف اللہ این اے 31 کے لئےچن لیاگیا۔ اس موقع پر عتیق الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں نظام اسلام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ ہم فرد اور معاشرے کی اصلاح چاہتے ہیں ہمارا ہر کارکن عوام کی خدمت پر یقین رکھتاہے ۔
تازہ ترین