• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی ڈی آئی نے بجٹ سازی سے متعلق رپورٹ جاری کردی

پشاور(خبر نگار خصوصی)سنٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹیو (سی پی ڈی آئی) نے ضلعی سطح پر بجٹ سازی کے عمل پر مشتمل سروے رپورٹ جاری کردی ،جس کے مطابق عوامی شمولیت،شفافیت اور رائج طریقہ کار کے اعتبار سے خیبر پختونخوا میں بجٹ سازی کا عمل مایوس کن ہے ۔رپورٹ میں مطالبہ کیا گیاہے کہ بجٹ رولز 2016 ء پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، شفافیت کو فروغ دینے کے لیے بجٹ سازی میں شہریوں کی شمولیت یقینی بنائی جائے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کا پہلا ڈرافٹ اپريل میں پیش کیا جائے تا کہ شہریوں کی تجاویز کو بروقت شامل کیا جا سکے۔
تازہ ترین