• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسٹاف رپورٹر
اسٹاف رپورٹر | 17 نومبر ، 2018

تاجکستان، دنیا کے سب سے اونچے ہائیڈروالیکٹرک ڈیم کا افتتاح


 وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان میں تقریباً 4 ارب امریکی ڈالر سے تعمیر ہونے والے انتہائی بڑے آبی ڈیم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

ڈیم کا افتتاح تاجک صدر امام علی رحمان نے کیا ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اپنی تکمیل پر یہ ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے اونچا آبی ڈیم ہوگا جس کی اونچائی 335 میٹر ہے ۔

اس ڈیم سے حاصل ہونے والی بجلی جہاں تاجکستان کے نوّے لاکھ افراد کی ضروریات پوری کرے گی، وہیں پاکستان اور افغانستان کو بھی فراہم کی جائے گی۔ یہ بڑا ڈیم دریائے وَخش پر تعمیر کیا گیا ہے۔

اپنی تکمیل پر یہ دنیا کا سب سے بلند ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم ہو گا۔

اس ڈیم کے چھ ٹربائن کا افتتاح آج کیا گیا ہے۔

بقیہ تین ٹربائن کی تکمیل پر یہ ڈیم 3600 میگا واٹ بجلی پیدا کر سکے گا۔

ڈیم کے افتتاح کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا .

جس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ آج کا دن تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا جس سے آنے والی نسلوں کو فائدہ ہوگا۔