• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے سعودی عرب کی اہم شخصیات پر پابندیاں لگادیں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث اہم شخصیات سمیت سترہ سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان افراد میں سعودی ولی عہد کے قریب سمجھے جانے والے مشیر سعود القحطانی بھی شامل ہیں۔ خاشقجی کے قتل کے وقت ترکی میں سعودی کونسل جنرل محمد العتیبی پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القحطانی کو گزشتہ ماہ ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا تھا۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیو منچن کے مطابق القحطانی جمال خاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ علاوہ ازیں خاشقجی کے قتل کے وقت ترکی میں سعودی کونسل جنرل محمد العتیبی پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ 

تازہ ترین