• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100 دِن میں بلی کا بچہ بھی جوان نہیں ہوتا، ”خبرناک“ میں دلچسپ احوال دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) جیونیوز کے پروگرام ”خبرناک“ میں ہفتے کو (ڈمی) وزیر مملکت شہریار آفریدی خبرناک کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ 100 دنوں میں تو بلی کا بچہ بھی جوان نہیں ہوتا حالات کیا خاک ٹھیک ہوں گے؟۔ ایک سیگمنٹ میں (ڈمی) فواد چوہدری نے بتایا کہ پگڑیاں اسی کی اچھلتی ہیں جو سچا ہو۔ ”سرکاری افسر نے وزیر کو آئینہ دکھا دیا، کھودا پہاڑ نکلا چوہا، سارا غصہ واپڈا پراور خوشی کی تلاش میں جان کے لالے“۔ یہ تمام موضوعات بھی ”خبرناک“ کا حصہ ہوں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین