• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئرپورٹ پرسعودی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)ایئرپورٹ پر سعودی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا اورتمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں۔ سعودی ایئرلائن کی پروازایس وی 3720 جدہ سے اسلام آباد آئی تھی، لینڈنگ کے دوران جہازکا ٹائر پھٹ گیا لیکن پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہازکوروک لیا۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے دوران تمام مسافراورعملہ محفوظ رہے تھے۔ جہازکی مرمت تک پرواز کواڑان بھرنے سے روک دیا گیا ہے۔

تازہ ترین