• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریس کلب، احتجاجی کیمپ میں اہم شخصیات کی آمد،اظہار یکجہتی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب حملے اور صحافی نصر اللہ خان کی گرفتاری کے خلاف منعقدہ احتجاجی کیمپ میں جمعے کو مختلف اہم شخصیات یکجہتی کے لئے پہنچی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب جمہوری روایات کا عمل بردار رہا ہے ۔ اس موقع پر صدر کراچی پریس کلب احمد خان ملک، سیکرٹری مقصود یوسفی ،سینئر صحافی مجاہد بریلوی،سابق صدر کراچی پریس کلب سراج احمد،سابق سیکریٹری علاو الدین خانزادہ ،پی ایف یو جے(دستور) کے سیکریٹری جنرل سہیل افضل خان سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی،احتجاجی کیمپ سے خطاب میں مجاہد بریلوی نے کہا کہ میڈیا سے ملازمین کی چھانٹی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگوں کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر چکاہے ۔

تازہ ترین