• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے افسر کے اغواء کی خبروں کا ڈراپ سین محفوظ اور رشتہ داروں کے پاس ہوں،ایاز خان

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے سوشل میڈیا پر منظرعام پر آنے کے بعد اغواء کی خبروں کا ڈراپ سین ہوگیا، ایاز خان کاکہنا ہے کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے، فون گم ہونے کی وجہ سے ایاز محسود گھر والوں کو بتائے بغیر اسلام آباد سے روانہ ہوئے،ایاز خان محسود نے اپنے ویڈیو پیغام میں اغواء کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل محفوظ اور اپنے رشتہ داروں کے پاس ہوں، محسودپشتون تحفظ تحریک نے میڈیا پر میرے اغواء کا پروپیگنڈاکیا۔سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے اغوا ءکی اطلاع ملتے ہی آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے متعلقہ پولیس سٹیشن کو فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے فوری طور پر ایک انوسٹی گیشن ٹیم بنائی تھی۔
تازہ ترین