• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرتوانائی کا 6 کمپنیوں کو 82 ارب 20 کروڑ اضافی ریکوری کا ہدف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بجلی کی 6 کمپنیوں کو 82 ارب 20 کروڑ اضافی ریکوری کا ہدف دیدیاگیا، اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز پاور ڈویژن میں وزیرتوانائی عمرایوب کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیاجس میں سیکرٹری پاور ڈویژن کے علاوہ تقسیم کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں بجلی کمپنیوں کو لائن لاسز میں کمی کے اہداف کو پورا کرنیکی بھی ہدایت کی گئی،وزیرتوانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو بجلی چوری اور غیر قانونی کنکشنز کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب اور کے پی میں بجلی چوری کیخلاف ٹاسک فورس کے تعاون سے کارروائی کی جائے، اجلاس میں 31 اکتوبر 2018ء تک کے بقایا جات کو بھی منجمد کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔
تازہ ترین