• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خبرایجنسی) پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کے مطابق کوئٹہ اور بولان ایکسپریس کے کرایوں میں 10فیصد کمی کی گئی ہے جو اکانومی کلاس کے لیے ہے۔سی ای او ریلوے نے بتایا کہ بولان ایکسریس کے کرایوں میں کمی فی الفور نافذ العمل ہوگی جبکہ کوئٹہ ایکسپریس کے کرایوں میں کمی یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوگی، کرایوں میں رعایت 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔
تازہ ترین