• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ لیگ،کراچی، کراچینز یاکنگز نام استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے بیرون ملک کھیلی جانیوالی کرکٹ لیگ میں کراچی ،کراچینز یا کنگز کا نام استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی پر ٹی ٹین لیگ کے خلاف حکم امتناع ختم کردیاہے۔جمعہ کو ٹی ٹین اسپورٹس کی جانب سے بہزاد حیدرایڈووکیٹ پیش ہوئے اورتحریری جواب جمع کراتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ٹی ٹین لیگ میں پاکستانی اوریجن کا نام ’’کراچینز‘‘استعمال نہیں ہوگا جس پر عدالت نے ٹی ٹین لیگ کی تشہیر کے ساتھ ساتھ ٹی ٹین کی براڈکاسٹنگ اور ایڈورٹائزمنٹ پر حکم امتناع بھی ختم کردیا قبل ازیں ٹی ٹین لیگ میں کراچینز کے نام استعمال کرنے کے خلاف اپیل گزار سلمان اقبال کی جانب سےدائر دعوے کی سماعت ہوئی تو ٹین اسپورٹس کے وکیل بہزاد حیدرجبکہ اپیل گزارکی جانب سے وکیل عابدزبیری پیش ہوئے۔ 
تازہ ترین