• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے کارکردگی میں بہتری کیلئے مانیٹرنگ اینڈ ایوالیویشن کا نظام وضع کیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بیورو کے تمام علاقائی بیوروز اور نیب ہیڈکوارٹرز کی کارکردگی میں مزید بہتری کیلئے مانیٹرنگ اینڈ ایوالیویشن کا جدید نظام وضع کیاہے ، نیب اعلامیہ کے مطابق بدعنوانی سے نمٹنے کیلئے نیب ممکن اقدامات کررہا ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اس سے ترقی کا عمل متاثر اور لوگ اپنے حق سے محروم ہوجاتے ہیں، بدعنوانی ملکی ترقی وخوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، نیب نے اپنے قیام سے اب تک 297 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں ۔
تازہ ترین