• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،صدر مملکت کا پروٹوکول دیکھ کر ائیر پورٹ سے باہر آنے سے انکار

لاہور(جنگ نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پروٹوکول کی گاڑیاں دیکھ کر ایئرپورٹ سے باہر آنے سے ہی انکار کردیا،عارف علوی سکیورٹی کی 5گاڑیوں میں ائیر پورٹ سے گورنر ہائوس کیلئے روانہ ہوئے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں انہوں نے پروٹوکول کی گاڑیاں دیکھیں تو پروٹوکول میں جانے سے انکار کردیا۔صدر مملکت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میری مسلسل کوشش ہے کہ صرف سیکیورٹی لوں اور لوگوں کے لیے مشکلات بننے والے پروٹوکول میں کمی کروں۔
تازہ ترین