• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالوں، فٹ پاتھوں، پارکوں اور چوراہوں پر تعمیرات فوری ختم کی جائیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کا اعلیٰ سطح اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی کے اعلی سطح اجلاس میں فیصلہ کیا ہے گیا کہ شہر کے نالوں، فٹ پاتھوں، پارکوںا ور چوراہوں پر جو بھی تعمیرات کرلی گئی ہیں انہیں فوری ختم کیا جائے خواہ وہ کسی بھی ادارے کی حدود میں واقع ہوں۔ ایم اے جناح روڈ، آرام باغ، جامع کلاتھ مارکیٹ، کھوڑی گارڈن، لی مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں بھی کارروائی فوری شروع کی جائے، فٹ پاتھوں پر بینکوں اور دیگر اداروں کے جنریٹرز تین یوم میں منتقل نہ کرنیوالے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے، اس دوران کوئی بھی شخص سرکاری امور کی انجام دہی میں رکاوٹ پیدا کرے یا سرکاری اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کرے تو اس کے خلاف فوری طور پر بلاضمانت ایف آئی آر درج کرائی جائے۔اجلاس میئر کراچی وسیم اختر اور کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی کی زیر صدارت کمشنر آفس میں منعقدہوا، جس میں میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمٰن اور شہر کے تمام اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین