• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ افسران کیخلاف کرپشن مقدمات، وزیراعلیٰ سے اجازت کی شرط معطل

لاہور(نمائندہ جنگ، صباح نیوز) سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیر اعلیٰ کی اجازت دینے کا اختیار معطل کر دیا۔ عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن نے موقف اختیار کیا کہ بڑے بیوروکریٹس کیخلاف کارروائی کیلئے اجازت لازمی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ سیاسی اجازت لینا فوجداری قوانین کی روح سے متصادم ہے۔ جمعہ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کی درخواست پر سماعت کی۔

تازہ ترین