• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت کا نواز شریف کے ٹرائل کی مدت میں 8ویں بار توسیع کیلئے سپریم کورٹ کو خط

اسلام آباد(صباح نیوز) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ٹرائل کی مدت میں 8ویں بار توسیع کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ٹرائل کی مدت میں8ویں بار توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کوخط لکھ دیا ، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سپریم کورٹ کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی دی گئی ڈیڈ لائن میں ٹرائل مکمل کرنا ممکن نہیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں ٹرائل مکمل ہونے کے قریب ہے، العزیزیہ میں ملزم کا بیان اور فلیگ شپ میں آخری گواہ پر جرح جاری ہے لہذا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

تازہ ترین