• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قرضے کیلئے آئی ایم ایف کی نئی سخت شرائط سامنے آگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)قرضے کیلئے آئی ایم ایف کی نئی سخت شرائط سامنے آگئیں جس میں جہاں نیپرا کارکردگی پر اظہار تشویش کیا گیا ہےوہیں کمپنیوں کے منافع کی شرح ،بجلی نقصانات کی کمی کی تجویزبھی دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور نیپرا کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے اور قرضے کیلئے نئی سخت شرائط سامنے آئی ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے نے پاور سیکٹر میں ریفارمز کے حوالے سے نیپرا کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے،سبسڈی میں کمی،بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری بہتر بنانے سے متعلق4 سالہ پروگرام نیپرا کے حوالے کر دیا ۔ نیپرا حکام کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی گئی۔نیپرا ذرائع کے مطابق نیپرا نے وفد کو پاور سیکٹر کی تازہ ترین صورتحال اور ریگولیٹری امور پر بریفنگ دی ۔

تازہ ترین
تازہ ترین