• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

العزیزیہ ریفرنس، بیٹے سے پیسے لینا اور بیٹی کو دینامیرا حق ہے، نواز شریف

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ یٹے سے پیسے لینا اور بیٹی کو دینامیرا حق ہے،میں نے کبھی بھی قطری شہزادے کے خطوط کسی فورم پر اپنے دفاع کیلئے پیش نہیں کیے۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کی۔ جمعہ کو سماعت کے دوران نواز شریف نے تیسرے روز بھی عدالت کی جانب سے پوچھے گئے مزید 30 سوالات کے جواب تحریری طور پر جمع کرادیئے۔ العزیزیہ ریفرنس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ پیر کے روز بھی نواز شریف اپنا 342 کا بیان جاری رکھیں گے۔نواز شریف نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ قطری شہزادے کے خطوط میں نے کبھی بھی کسی فورم پر اپنے دفاع کیلئے پیش نہیں کئے، جے آئی ٹی کے پاس کوئی وجہ نہیں تھی کہ وہ ان خطوط کو محض افسانہ قرار دے۔نواز شریف نے کہا کہ قطری شہزادے حمد بن جاسم کے خطوط سے ایسا کہیں نہیں لگتا کہ وہ جے آئی ٹی سے تعاون کے لیے تیار نہیں تھے۔

تازہ ترین