• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب سعد رفیق کیخلاف ثبوت چاہتا ہے،مجاہد کامران

لاہور ( نمائندہ جنگ ) سابق وائس چانسلر جامعہ پنجاب ڈاکٹر مجاہد کامران نے الزام لگایا ہے کہ نیب حکام خواجہ سعد رفیق کے خلاف ثبوت چاہتے ہیں۔شہباز شریف کو 13 نمبر سیل میں اکیلے رکھا گیاہے۔فواد حسن فواد سے وعدہ معاف گواہ بننے کا پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ گواہ بن جاتا تو آج جیل میں نہ ہوتا۔ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد ایک انٹرویو میں مجاہد کامران نے کہا ہے کہ چھوٹے سے سیل میں 4 افراد کو رکھا جاتا ہے جہاں ملزمان پر تشدد بھی کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واش روم میں بھی کیمرے لگے ہیں، اُن کا تفتیش سے کیا تعلق؟ان کا کہنا تھا کہ حاجی ندیم کو پیراگون کیس میں گرفتار کیا گیااوراس پر اُس کے بیوی بچوں کے سامنے تشدد ہوا، ایک ملزم کو اُس کی ماں کے سامنے مارتے رہے۔سابق وائس چانسلر نے کہا کہ سینیٹر رانا مقبول کا قریبی عزیز بھی گرفتار ہے، نندی پور پاور پلانٹ کا ایک ڈرائیور بھی زیر حراست ہے۔ ڈرائیور نے فرنس آئل چوری کرنے والے کی تصویر بنائی تھی۔سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ساتھ بُرا سلوک کیا گیا، 25 سال کے افسر نے کہا کہ مُنہ پر تھپڑ ماروں گا، میرے ساتھ ایسا کرتے تو اسی طرح جواب دیتا۔انہوںنے کہا کہ ہتھکڑیاں لگانے میں عار نہیں، اس سے بہتری آئی ہے۔نیب سے کوئی توقع نہیں ہے، سچ سامنے لاؤں گا۔پہلی بار نیب دفاعی پوزیشن پر ہے، چیئرمین نیب کو بھی بتایا کہ کبھی حرام کی کمائی نہیں کی۔

تازہ ترین