• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں 4.5فیصدکمی ہوئی،اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبرکے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں 4.5 فیصد کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبرکے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.84 ارب ڈالر تک کم ہوگیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبر2017ءکے دوران حسابات جاریہ کا قومی خسارہ 5.07 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں 0.23 ارب ڈالر یعنی 4.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برآمدات میں اضافہ اور غیر ضروری مصنوعات کی درآمدات میں کمی کے نتیجہ میں حسابات جاریہ کے خسارہ میں کمی سے قومی خزانے پر پڑنے والے ادائیگیوں کے توازن کے بوجھ میں کمی ہوئی ہے۔
تازہ ترین