• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت ،موٹر سائیکل فراڈ کیس کا ملزم 8لاکھ 80ہزار کی پلی بارگین پر رہا

لاہور (نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور نے 11ارب روپے کے ایم این ایم موٹر سائیکل فراڈ کیس کے ایک ملزم اعجاز احمد کی 8لاکھ 80ہزار روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی اور ملزم اعجاز احمد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ احتساب عدالت نے فیروز پور ہاؤسنگ سوسائٹی رشوت کیس میں گرفتار ڈائریکٹر ایل ڈی اے شہزاد ملک کے خلاف کیس میں ملزمان رانا شہزاد اور لیاقت ملک کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دی گئیں جو گزشتہ تاریخ سماعت پر دائر کیا گیا تھا ۔ عدالت نے کیس پر مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی ۔ اس دن ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔
تازہ ترین