• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، جامشورو ایل پی جی پلانٹ کے مالک کو ڈیڑھ ارب ادائیگی کا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جامشورو میں ایل پی جی گیس پلانٹ کی بندش کے معاملے پر سماعت کی سپریم کورٹ کے 2رکنی بنچ نے پلانٹ کے مالک اقبال زیڈ کو ڈیڑھ ارب روپے 8 ہفتوں میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے باور کروایا کہ اگر پلانٹ بند ہو جاتا ہے تو اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ عوامی مفاد کیخلاف کوئی احکامات نہیں دے سکتے۔ ایک زمانہ تھا جب لوگوں کی چلتی تھی اب صرف قانون کی چلتی ہے۔
تازہ ترین