• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 19تا22نومبر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی،نیا نوٹیفکیشن جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی اعلی کارکردگی 24گھنٹوں کے دوران ڈبل سواری پر پابندی کا دوسرانوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق 12 ربیع الاول جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں سندھ بھر میں10تا13ربیع الاول (19تا 22نومبر)تک ڈ بل سواری پر پابندی عائد ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق سیکر یٹری محکمہ داخلہ سند ھ عبدالکبیرقاضی کی جانب سے جمعہ16 نومبرکو جاری دوسرے نوٹیفکیشن میں دفعہ 144کا نفاذ کردیا گیا ، اس دوران چپ تعزیہ اور عیدمیلاد النبی کے جلوسوں کے علاوہ 5 سےزیادہ افراد کےجمع ہونے ، اسلحہ کی نمائش، جلسے جلوس اور ریلی نکالنے پر بھی پابندی ہوگی ،جبکہ کالے شیشے، فینسی نمبر پلیٹ اور پولیس، ایمبولنیس سائرن اور ہوٹرز والی گاڑیوںاور سندھ بھر میں اشتعال انگیز تقاریر، ویڈیو،آڈیو کیسٹ چلانے پر بھی مکمل طور پر پابندی ہو گی ،تاہم صحافی،پولیس ،قانون نافذکرنےوالےاداروں ،رجسٹرڈسیکیورٹی گارڈز دوران ڈیوٹی اس پابندی سےمستثنی ہوں گئے۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کے جمعرات15نومبرکو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پابندی کااطلاق یکم تا 20 ربیع الاول تحریر تھا۔
تازہ ترین