• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 2بچوں کی ہلاکت،فرانزک تجزیے کے دوران نمونوں میں زہر نہیں پایا گیا

لاہور(مانیٹرنگ سیل)کراچی کے علاقے کلفٹن میں ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے سے مبینہ زہر خورانی کے نتیجے میں 2 بچوں کی ہلاکت کے بعد لیے گئے نمونوں کے تجزیے کے دوران کسی بھی سیمپل میں زہر نہیں پایا گیا۔واضح رہے کہ بچوں کی ہلاکت کے بعد 30 مختلف نمونے لاہور میں واقع پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بھیجے گئے تھے۔بچوں کی ہلاکت کا معاملہ ایم ایل او رپورٹ تیار، نمونے فرانزک لیب ارسالپنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ذرائع کے مطابق تجزیے کے دوران کسی بھی سیمپل میں سائنائیڈ، کیڑے مار دوا یا کوئی دوسرا کوئی زہر نہیں پایا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بچوں کے پوسٹ مارٹم سے حاصل ہونے والے نمونے نہیں بھیجے گئے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پرانے کھانے کے بیکٹیریا سے پیدا ہونے والے زہر کا تجزیہ مائیکرو بیالوجی سے پتہ چلے گا، جس کی سہولت پنجاب فرانزک لیبارٹری کے پاس نہیں ہے۔
تازہ ترین