• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 افسران نے اضافی تنخواہیں واپس کرنے سے انکار کر دیا، نیب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے سرکاری کمپنیوں کے 9 افسران کو اضافی تنخواہیں واپس کرنے کا حکم دیدیا ہے اور خبردار کیا کہ اضافی تنخواہیں واپس نہ کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ڈی جی نیب لاہور نے مذکورہ کیس سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 54 افسران میں سے 45 افسران زائد وصول کی گئی اضافی تنخواہیں واپس کرنے پر رضامند ہوگئے جبکہ دیگر 9 افسران نے اضافی تنخواہیں واپس کرنے سے انکار کردیا۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پبلک سیکٹر کمپنیوں کے افسران کی اضافی تنخواہوں سے متعلق از خود نوٹس کیس پر سماعت ہوئی۔ ڈی جی نیب نے عدالت کو بتایا کہ اب تک 43 کروڑ 80 لاکھ روپے میں سے 32 کروڑ 30 لاکھ روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے اضافی وصول کی گئی تنخواہ واپس ادا نہ کرنے پر ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی علی عامر ملک کی سرزنش کی۔

تازہ ترین