• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھریسامے کا بریگزٹ ڈیل کی منسوخی ریفرنڈم یا مستعفی ہونے سے انکار

لندن ( اےا یف پی ، جنگ نیوز ) برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے وزرا کے اختلافا ت اور مستعفی ہونے کے دباو کو مسترد کرتے ہو ئے مستعفی ہونے ، بریگزٹ ڈیل ختم کرنے یا ایک بار پھر ریفرنڈم کرانے سے انکار کر دیا ہے، برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے کو آئندہ ہفتے کے دوران پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس قرارداد کے حق میں وزیراعظم کی اپنی سیاسی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے 48 اراکین سرگرم ہیں اور وہ تحریک عدم اعتماد اگلے دو روز میں پارلیمانی چیمبر میں جمع کرانے کی کوشش میں ہیں۔ ٹیلیگراف کے سینیئر صحافی کرسٹوفر ہوپ کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی رائے شماری منگل20 نومبر کو ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب حکمران سیاسی جماعت کے اراکین بریگزٹ ڈیل کی مخالفت میں سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
تازہ ترین