• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک کا ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) فیس بک کو ایک نئے اسکینڈل کا سامنا ہے۔ فیس بک پر الزام ہے کہ اس نے تعلقات عامہ کی ایک امریکی فرم کے ساتھ ایسا معاہدہ کر رکھا تھا، جس کا مقصد اس کمپنی کے ناقدین کو بدنام کرنا تھا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے لکھا ہے کہ فیس بک کی انتظامیہ نے امریکا کی ایک پبلک ریلیشنز فرم کی خدمات اس لیے حاصل کیں کہ وہ اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ناقدین کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں ناقابل اعتماد ثابت کرنے کی کوشش کرے۔
تازہ ترین