• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عدالت ، ٹرمپ سے تکرار کرنیوالے صحافی کا وائٹ ہائوس پاس بحال

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی عدالت نے سی این این کےرپورٹرکاوائٹ ہاؤس کا پاس بحال کرنےحکم جاری کردیا جس کے بعد وائٹ ہائوس نے ان کا پاس عارضی طو ر پر بحال کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی جنگ میں ناکامی کے بعد صحافیوں کے لئے ضابطہ اخلاق مرتب کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہائوس صحافیوں کیلئے ضابطہ اخلاق مرتب کررہا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تمیز کے دائرے میں رہنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صحافیوں نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد نہیں کیا تو پھر ہم بھی عدالت جائیں گے جہاں ہماری جیت ہوگی۔ ایک سوال کہ یہ ضابطہ اخلاق کیا ہوگا کہ جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ضابطہ اخلاق کی بات کررہا ہوں، اپ کھڑے ہوکر ایک ساتھ تین سے چار سوالات نہیں پوچھ سکتے اور نہ یہ کہ اچانک کھڑے ہوجائیں اور پھر اچانک بیٹھ جائیں۔ وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ سے بریفنگ کے دوران بحث کرنے پر رپورٹر کا پاس منسوخ کردیاتھا۔ سی این این نے اپنے رپورٹر کے پاس کی منسوخی کیخلاف عدالت سےرجوع کیا تھا۔ صدرٹرمپ نےرپورٹرکےامیگریشن سے متعلق سوال پربرہمی کااظہارکیا تھا ۔ٹرمپ نےپریس کانفرنس کے دوران رپورٹر کو برا بھلا کہا ،عملےکومائیک چھیننےکاحکم دیاتھا جس کے بعد وائٹ ہائوس نے مذکورہ صحافی کا پاس منسوخ کردیا تھا۔
تازہ ترین