• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس پی طاہر داوڑ قتل کی تحقیقات کیلئے7رکنی جے آئی ٹی قائم

اسلام آباد(ایوب ناصر) چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نےاسلام آباد سے لاپتہ ایس پی رورل سرکل پشاور کے قتل کی تفتیش کیلئے سات رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم قائم کردی ہے، تھانہ رمنا میں 28 اکتوبر کو درج مقدمہ نمبر 450 میں قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے بھی شامل کردی گئی ہے، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے کنوینر ایس پی انوسٹی گیشن گلفام ناصر ہونگے جبکہ ایس ڈی پی او شالیمار سرکل، ڈی ایس پی سی آئی ڈی اور مقدمہ نمبر 450 کے تفتیشی کےعلاوہ آئی ایس آئی ملٹری انٹیلی جنس اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہونگے، اس ضمن میں چیف کمشنر آفس نے انٹیلی بیورو، آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹرز کو نامزدگیوں کی درخواست بھی کردی ہے۔
تازہ ترین