• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کےگردشی قرضے کی ادائیگی ، حکومت کا تین سو ارب روپے کے بانڈز جاری کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) حکومت نے بجلی کے گردشی قرضے کی ادائیگی کیلئے تین سو ارب روپے کے بانڈز جاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گردشی قرضے میں کمی اور موسم سرما میں بلاتعطل بجلی فراہمی کیلئے توانائی شعبے میں بانڈز جاری کئے جائیں گے ، یہ بانڈز اسلامی بنکوں کو فروخت کئے جانے کا امکان ہے اور انکی گارنٹی حکومت فراہم کریگی، بانڈز کی رقم پی ایس او کی مالی مشکلات کم کریگی ور اس سےآئل ریفائنریز کو بھی فنڈنگ مل سکے گی، موسم سرما میں ایندھن سے بجلی گھر چلانے کیلئے رقوم فراہم ہوسکیں گی، وزارت خزانہ حکام نے فوری طورپر بانڈز اجرا کی تصدیق نہیں کی۔
تازہ ترین