استنبول (اے ایف پی) ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکی تفتیشی ماہرین کے پاس سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق پندرہ منٹ دورانیے کی ایک اور ایسی ریکارڈنگ بھی موجود ہے، جو اس حوالے سے ریاض حکومت کے اب تک کے موقف کی بھرپور نفی کے لیے کافی ہے۔
اس ریکارڈنگ کے مطابق سعودی صحافی کو طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت ہلاک کیا گیا۔
دوسری جانب استنبول میں جمال خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔