• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فُل فرائی ، ہاف فرائی میں ملوث پولیس افسران کیخلاف کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی ٰسندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ پولیس ملزمان کو سزا نہیں دے سکتی،ملزمان کو فل فرائی اور ہاف فرائی کرنے میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔انہوں نے یہ یقین دہانی جمعہ کو سندھ اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران مختلف سوالوں کا جواب دےرہے تھے۔رکن اسمبلی عارف جتوئی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلی نےکہا کہ سندھ حکومت نے وفاق سے 14.132 ملین روپے کے 23 کیش ڈویلپمنٹ لون (سی ڈی ایل) لیئے ہیں، ان لونز کے سالانہ انٹرسٹ ریٹس 7.42 فیصد سے 17.71 فیصد ہیں جو 24 سالوں میں واپس کرنا ہیں جس کا 5 سال گریس پیرڈ ہے۔ لونز کے دو سی ڈی ایل اور ایس سی اے آر پی اقسام ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لون 2003 تک لیئے گئے تھے اس کے بعد کوئی لون نہیں لیا گیا۔
تازہ ترین