• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد( نمائندہ جنگ)چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے ایس پی طاہر خان داوڑ کے افغانستان میں بہیمانہ قتل کا نوٹس لیا ہے اور ایک خط کے ذریعے وزارت داخلہ سے شہید ایس پی کے اغواء اور قتل کے تمام پہلووں پر سوالات کئے ہیں اور ہدایت کی کہ وزارت داخلہ 20 نومبر تک کمیٹی کو شہید کے قتل کے تمام پہلووں پر جامع رپورٹ جمع کرائے،رحمٰن ملک نے کہا کہ افغان حکومت سے پوچھا جائے کہ شہید ایس پی کا قتل کس نے اور کیسے کیا، پارلیمنٹ اسطرح کے ظالمانہ واقعات پر چپ نہیں رہ سکتی، حقائق تک پہنچنا ضروری ہے۔
تازہ ترین