• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکتوبرمیں 570اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی، مشیرتجارت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سینیٹ کا اجلاس جمعہ کو مقررہ وقت پر ساڑھے 10بجے شروع ہوا،ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے اجلاس کی صدارت کی ‘ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق دائو دنے بتایا کہ درآمد ات میں کمی کے لیے حکومت نے اکتوبر میں 570اشیاء پر ریگولیٹر ی ڈیوٹی عائد کی‘آئندہ پانچ سال کیلئے تجارتی پالیسی تیار ہوچکی ہے ،وزیر مملکت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بتایاکہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے 5کھرب کا نقصان ہوچکا ‘زرتاج گل نے ملک میں جنگلات کی شرح جب دوفیصد بتائی تو سینٹر مشاہداللہ نے ایوان کو بتایا کہ ملک میں جنگلات کی شرح 5.1فیصد ہے جو تحریری طور پر جوابات میں دی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں ایک ارب 40کروڑ درخت لگائے گئے بتایا جائے کہ ان کا موسم پر کیا اثر پڑا جس پر وزیر مملکت نے بتایا جب درخت لگائے جاتے ہیں تو نظر بھی آتے ہیں پختونخوا میں درخت لگانے سے موسم پر کیوں نہیں اثر پڑا ۔
تازہ ترین