• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی ہوئی عالمی ادائیگیاں،ملکی زرمبادلہ ذخائر4سال کی کم ترین سطح پرآگئے

کراچی(ایجنسیاں )بڑھتی ہوئی عالمی ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال کی کم ترین سطح 14ارب ڈالر سے بھی نیچے آ گئے۔ پاکستان کے پاس اس وقت 2 ماہ کی درآمدات کے برابر بھی زرمبادلہ نہیں رہا۔ زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال کی کم ترین سطح اور گذشتہ سال کے مقابلے 30 فیصد تک گھٹ چکے ہیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہیں جس میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7 ارب 48 کروڑ ڈالر جبکہ بینکوں کے پاس 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تازہ ترین