• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلنےکا مقدمہ ATC سے منتقلی کی استدعا مسترد

اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلنے والے سابق صوبائی وزیر بلوچستان عبدالمجید اچکزئی کی مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت سے منتقلی کی استدعا مستردکردی۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ساری دنیا نے دیکھا کہ واقعہ کیسے ہوا؟ گاڑی روکنے کے بجائے پولیس اہلکار پر چڑھا دی گئی۔جمعہ کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بنچ نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلنے والے سابق صوبائی وزیر بلوچستان عبدالمجید اچکزئی کی درخواست پر سماعت کی سپریم کورٹ نے مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت سے منتقلی کی استدعا مسترد کر دی ۔ سابق صوبائی وزیر کے وکیل کامران مرتضی نے موقف اپنایا کہ دہشت گردی عدالت میں کیس چلا تو صلح نہیں ہو سکے گی، جس پر جسٹس جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ صلح تو اس کیس میں ہونی بھی نہیں چاہیے۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کو معاملہ ٹرائل کورٹ کے سامنے اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے قرار دیا ہے کہ ٹرائل کورٹ حتمی فیصلے میں دائرہ اختیار پر بھی حکم دے، عبدالمجید اچکزئی کیخلاف تھانہ سول لائن کوئٹہ میں مقدمہ درج ہے۔
تازہ ترین