• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس کے مشہور اے لیول نکسر کالج کو بھی رجسٹریشن معطلی کا نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم کے ذیلی ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کے ڈی جی ڈاکٹر منسوب صدیقی نے ڈیفنس میں واقع مشہور اے لیول کالج نکسر کو بھی رجسٹریشن معطل کرنے کا نوٹس دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر نکسر انتظامیہ کی جانب 7؍ دن کے اندر عدالتی احکامات پر عملدر آمد ہوا تو رجسٹریشن بحال ہو جائی گی۔ اگر عدالتی احکامات پر 7؍ دن کے بعد بھی عملدرآمد نہیں ہوا تو پھر جوڈیشل مجسریٹس کی موجودگی میں خلاف ورزی کرنے والے پرائیوٹ ادارے کو سیل کردیا جائے گا اور انہیں ڈی رجسٹر کیا جائے گا۔ ڈاکٹر منسوب صدیقی کے مطابق محکمہ تعلیم اب تک سٹی اسکول، بیکن ہاؤس، اسمارٹ اسکول، جنریشن اسکول اور دیگر کئی اسکولوں کو نوٹس دے چکا ہے جبکہ فیسوں کے اضافے کے معاملے پر کراچی گرامر سمیت مزید کئی نجی اسکولوں کو نوٹس دے گا ۔ ادھر وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ان نجی اسکولوں کو سراہا ہے جنھوں نے عدالتی احکامات کی روشنی میں محکمہ تعلیم کی گائیڈ لائن پر عمل کیا ۔ دریں اثناء ڈی جی ڈاکٹر منسوب صدیقی نے جمعہ کو ایک مراسلہ جاری کیا۔ رجسٹرار پروفسیر رفیعہ ملاح کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں 5؍ فیصد سے زائد فیس لینے والے نجی اسکولز 3؍ ماہ مکمل ہونے سے قبل زائد وصول شدہ فیس عدالت کے رجسٹرار کے پاس جمع کرائیں یا انہیں اگلی فیسوں کے ساتھ ایڈجسٹ کرلیں۔
تازہ ترین