• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں جنگ بندی نہ ہوئی تو تباہ کن قحط کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں فوری جنگ بندی کی کوششیں ناکام ہوئیں تو تباہ کن قحط آسکتاہے،جس پر قابو پانا آسان نہیں ہوگا، جنگ بندی کےلیے اقوام متحدہ کےتحت سویڈن میں مجوزہ مذاکرات چند ہفتوں میں ہوںگے، فریقین نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یمن کے لیے اقوام متحدہ کےخصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کاسلامتی کونسل میں بریفنگ میں کہنا تھا کہ یمن میں جنگ بندی کےلیے اقوام متحدہ کے تحت سویڈن میں مذاکرات کی تجویز ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مذاکرات کی تاریخ طے نہیں ہوئی، اس سے قبل وہ آئندہ ہفتے یمن کا دورہ کریں گے۔

تازہ ترین