• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی سڑک پردرجنوں گھوڑوں کا مٹر گشت


برطانیہ میں درجنوں آوارہ گھوڑے مصروف سڑک پر دوڑ لگانے میں مصروف تھے جس کے باعث ٹریفک کی روانی تقریباََ پندرہ منٹ تک معطل رہی ۔

یوں سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے گھومتے تیس گھوڑوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں کچھ لوگ اس منظر سے بیحد لطف اندوز ہوئے اور یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق یوں گاڑیوں کے درمیان بھاگنے کی وجہ سے کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ ٹریفک پولیس اورریسکیو اہلکاروں کی جانب سے گھوڑوں کو پکڑ کر مالک کے حوالے کردیا گیا اور سڑک کلیئر کروادی گئی۔

تازہ ترین