• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں آج طلباء کا دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج طلباء کا دن منایا جا رہا ہے جس کے تحت دنیا بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جاتاہے۔

دنیا بھر میں اس دن کو منانے کے مختلف مقاصد ہیں۔چیکو سلوواکیہ پر جرمنی کے قبضے کے خلاف 17 نومبر1939کو دارالحکومت پراگ کی سڑکوں پر مزاحمت کرنے والے طلبا کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے۔

لندن میں انٹر نیشنل اسٹوڈنٹس کونسل نے 17 نومبر1941 کو طلبہ کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا اور یہ اعلان بعد میں انٹرنیشنل یونین آف اسٹوڈنٹس کے قیام کانقطہ آغاز بن گیا۔

اس دن کی مناسبت سے خصوصاً تعلیمی اداروں میں پروگرامز ہوتے ہیں جن میں جرمنی کے خلاف مزاحمت کرنے والے چیکوسلوواکیہ کے طلبہ کی جدوجہد پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

تازہ ترین