• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظہبی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی برتری ختم، پاکستان کی بیٹنگ جاری

ابو ظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز ٹیم پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈکے خلاف اپنی پہلی اننگز کی بیٹنگ جاری ہے اور بابر اعظم کے ساتھ حسن علی وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 6، محمد حفیظ 20، اظہر علی 22،حارث سہیل 38 اور اسد شفیق 43 ، کپتان سرفراز 2 ، بلال آصف 11 اور یاسر شاہ 9 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

میچ میں چائے کے وقفے تک  81 اوور کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 153 رنز کے جواب میں 8 وکٹ کے تقصان پر  225 رنز بنائے ہیں اور نیوزی لینڈ پر  72  رنز کی سبقت حاصل کر رکھی ہے۔

ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی نامکمل اننگز 59 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی۔

اس سے قبل میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈنے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو پاکستانی بولرز نے غلط ثابت کردیا اور کیویز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، کپتان ولیم سن 63 رنز بنا کر نمایا ں رہے۔

گزشتہ روز جب پہلے دن کے کھیل کا ختم ہوا تو پاکستان کی جانب سے اظہر علی 10 اور حارث سہیل 22 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے اور پاکستان کو نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 94 رنز درکار تھے۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جبکہ محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، بلال آصف 13 اوورز میں ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

پہلی اننگ میں 3 وکٹیں لینے والے یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے دوسرے دن وکٹ بیٹسمینوں کے لئے آسان ہوجائےگی، جبکہ کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کہتے ہیں کہ پاکستان کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 8 سال بعد پہلی ٹیسٹ سیریز کی جیت کا انتظار ہے، 2011 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ایک صفر سے شکست دی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان چار سال پہلے امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔

تازہ ترین