• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالا شاہ کاکو میں موٹروے پر لاہور کی اسکول بس الٹ گئی

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں موٹروے پر کالا شاہ کاکو کے قریب ایک نجی اسکول کی بس الٹ گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول بس کے الٹنے سے پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 20سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے شالامار کے مذکورہ نجی اسکول کی بس بچوں کو معلوماتی اور تفریحی دورے کے لیے لے کر کھیوڑہ جا رہی تھی کہ راستے میں موٹر وے پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

تازہ ترین