چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے انور مجید، اے جی مجید اور حسین لوائی کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ لوگ بہت بااثر ہیں ، کراچی میں ان کا اقتدار ہے۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جعلی اکاونٹس کیس کی سماعت ہوئی ہے۔۔
سماعت کےدوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار ملزمان انور مجید،اے جی مجید اور حسین لوائی کو اسلام آباد منتقل کیا جائے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ انور مجید کو پمز اسپتال، اے جی مجید اور حسین لوائی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے کیونکہ یہ لوگ بہت بااثر ہیں کراچی میں ان کا اقتدار ہے۔
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ انہیں اسلام آباد منتقل کیا جائے تاکہ آزادانہ تفتیش ہو سکے اور مکمل تفتیش کے بعد دیکھا جائے گا کہ انہیں واپس بھجوایا جائے۔